Logo-Faroghenaat

“فروغِ نعت” اٹک شہر (پنجاب) پاکستان سے اردو اور فارسی کے ممتاز نعت گو شاعر، ادیب اور مورخ سید شاکرالقادری صاحب کی زیر ادارت شائع ہونے والا ایک “سہ ماہی مجلہ” ہے جس کا بنیادی مقصد سید کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نعت کا فروغ ہے۔ اور نعت گوئی کے آداب و اسالیب کا تعین ہے۔ اس مجلہ میں میں اردو فارسی اور دیگر زبانوں کانعتیہ ادب اور نعت گوئی سے متعلق تنقیدی و تحقیقی مضامین و نقدو نظر کے علاوہ نامور نعت گو شعرأ سے مکالمے، ان کے تعارف، نعت خوان خواتین و حضرات کے تعارف اور نعتیہ ادب پر مشتمل کتب پر تبصرے، اور نعتیہ مشاعروں کی رپورٹیں وغیرہ شائع ہوتی ہیں۔
اس ضمن میں ہمیں آپ کی معاونت درکار ہے۔ ہمیں امید ہے کہ آپ اس مجلہ کے ساتھ قلمی تعاون فرما کر شکر گزاری کا موقع دیں گے _